کپتان کی حکومت زیادہ دن نہیں چل پائے گی: آصف زرداری


  24نیوز : سابق صدر آصف علی زرداری نےکہا ہے کہ مجھے نہیں لگتا کپتان زیادہ دن حکومت سنبھال سکے گا، کام نہیں کیا تو انہیں گھر جانا ہوگا۔

صادق آباد  میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مجھے نہیں لگتا کپتان زیادہ دن حکومت سنبھال سکے گا، کام نہیں کیا تو انہیں گھر جانا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ دو کتابیں پڑھنے والوں کو کیا پتہ نپولین کو ہیرو نہیں کہتے، ہم نے جیلوں میں سیاسی قیدی رکھے نہ احتساب کیا، پیپلزپارٹی کے دور میں کوئی سیاسی قیدی نہیں تھا۔

آصف زرداری نے حکومت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا یہ سمجھتے ہیں کہ اٹھارویں ترمیم ہم نے اپنے کوئی کام کے لیے کی ہے، دنیا جدید ہوگئی اب سچ کو چھپایا نہیں جاسکتا، کام نہیں کیا تو حکومت کو گھر جانا پڑے گا۔ آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ اللہ ہمیں پھر موقع دے گا، عوام کے اصلی حقدار ہم ہیں، آپ کے بنائے ہوئے پتلے نہیں۔

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito