ہنگامی صورتحال سےنمٹنے کیلئےشہر قائد کی پولیس نے کمر کس لی

ہنگامی صورتحال سےنمٹنے کیلئےشہر قائد کی پولیس نے کمر کس لی


کراچی(24نیوز) کراچی کی سینٹرل پولیس نے اچانک احتجاجی مظاہروں اور ممکنہ ہنگاموں سے نمٹنے کی مشقیں شروع کردیں ، اینٹی رائٹس فورس کی ٹریننگ حاصل کرنے والے خصوصی پولیس اہلکاروں کو پولیس ہیڈکوارٹر طلب کرلیاگیا۔

 تفصیلات کے مطابق کراچی کی سینٹرل پولیس نے اچانک احتجاجی مظاہروں اور ممکنہ ہنگاموں سے نمٹنے کی مشقیں شروع کردیں، اینٹی رائٹس فورس کی ٹریننگ حاصل کرنے والے خصوصی پولیس اہلکاروں کو پولیس ہیڈکوارٹر طلب کرلیا گیا، ایس ایس پی سینٹرل عارف اسلم راؤ نے اینٹی رائٹ فورس کے جوانوں سے اپنی نگرانی میں خصوصی مشقیں کرائیں۔

اینٹی رائٹس فورس کے جوانوں کی مہارت چیک کرنے کیلئے ملاقاتی کھلاڑیوں کو مظاہرین بنا کر ڈیمو کرایا، مظاہرین اور اینٹی رائٹس فورس کی مشقوں سے گلبرگ کے مکین متوجہ، لوگ تماشہ دیکھنے  بھی پہنچے،ایس ایس پی سینٹرل عارف اسلم راو کا کہنا تھا کہ احتجاجی مظاہروں کی کوئی خاص اطلاع نہیں، فورس کو ہر طرح سے تیار رکھنا چاہتے ہیں۔