شہر اقتدار میں فٹسال لیگ کی تیاریاں، وارم اپ میچ کھیلا گیا

شہر اقتدار میں فٹسال لیگ کی تیاریاں، وارم اپ میچ کھیلا گیا


اسلام آباد ( 24 نیوزفٹسال لیگ کی تیاریاں شروع کردی گئیں، ٹیم18اورہواوے کے درمیان وارم اپ میچ میں فٹسال لیگ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں نے بھرپورپریکٹس کی،  لیگ رواں ماہ کے آخرمیں اسلام آباد میں شروع ہوگی۔

اسلام آبادمیں  فٹبال سے ملتے جلتے کھیل فٹسال کی لیگ کیلئے  تیاریاں جاری ہیں اور لیگ میں حصہ لینے والے کھلاڑی کافی پرجوش ہیں، کھلاڑیوں نے ایونٹ کیلئے پریکٹس بھی شروع کردی ہے۔اس سلسلے میں اسلام آبادمیں ٹیم 18اورہواوے لیگ کے درمیان وارم اپ میچ کا انعقاد ہوا۔ جس میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے خوب جان لڑائی۔ 

دوسری جانب ٹیم 18کے منتظمین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں فٹسال کی سہولیات دی جائیں تو عالمی سطح پر بھی پاکستانی کھلاڑی شاندارکھیل کامظاہرہ کرسکتے ہیں۔