سرکاری یونیورسٹی میں لڑکیوں کو ہراساں کرنیکا انکشاف

سرکاری یونیورسٹی میں لڑکیوں کو ہراساں کرنیکا انکشاف


اسلام آباد(24نیوز) اسلام آبادکی وفاقی اردو یونیورسٹی میں خواتین کوہراساں کرنے کانیااسکینڈل سامنے آگیا۔ 

نئے پاکستان میں بھی خواتین کو کام کے دوران ہراساں کرنے کا سلسلہ نہ تھما.  اسلام آباد کی سرکاری یونیورسٹی میں خواتین کو ہراساں کرنے کا اسکینڈل سامنے آگیا. وفاقی اردو یونیورسٹی میں انچارج کمپیوٹر ڈیپارٹمنٹ کے خواتین اساتذہ اور طالبات کو ہراساں کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ خواتین اساتذہ نے کمپیوٹر ڈیپارٹمنٹ کے انچارج محمود اشرف کیخلاف وفاقی محتسب میں درخواست دیدی۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔