تحریک انصاف کےبانی رہنما حامد خان کی پارٹی رکنیت معطل

 تحریک انصاف کےبانی رہنما حامد خان کی پارٹی رکنیت معطل


لاہور(24نیوز) پاکستان تحریک انصاف کےبانی رہنما حامد خان کی پارٹی رکنیت معطل کردی گئی۔ حامدخان نےمیڈیاپرپارٹی پالیسی کےخلاف بیان دیاتھا۔ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پرانہیں شوکازنوٹس جاری کیاگیا ہے۔

تحریک انصاف میں بھی آوازاٹھانا جرم ٹھہرا۔ پارٹی رہنماحامد خان کی پارٹی رکنیت معطل کردی گئی۔ وزیراعظم عمران کی ہدایت پرشوکازجاری کیاگیا۔ سات روز میں جواب نہ دینے پرپارٹی سے بےدخل کردیاجائےگا. چیئرمین انصاف لائرزفورم شاہد گوندل کاکہنا ہے کہ حامد خان سمیت کوئی بھی پارٹی آئین سے بالانہیں۔ حامد خان نےمیڈیا میں بیانات کے ذریعے پارٹی پرالزامات لگائے جس سے پارٹی کی ساکھ کونقصان پہنچا ہے.

حامد خان نےاپنے انٹرویومیں کہا تھا کہ تحریک انصاف میں بہت سے ایسے لوگ ہیں جن کاماضی صاف نہیں ہے اورانہوں نے کبھی بھی پارٹی پالیسی سےاتفاق نہیں کیا۔تحریک انصاف کاکارکن آج پریشان ہے.تحریک انصاف کے بانی رہنما حامد خان کو حتمی فیصلہ آنے تک پارٹی پالیسی کےخلاف بیان بازی سے روک دیاگیا ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔