اردن :گھر میں آگ لگنے سے 13 پاکستانی جل گئے

اردن :گھر میں آگ لگنے سے 13 پاکستانی جل گئے


عمان(24 نیوز)اسلامی ملک اردن  کے ایک گھر میں آگ لگنے سے 13 پاکستانی جاں بحق ہوگئے،آگ لگنے سے تین پاکستانی جھلس کر زخمی بھی ہوئے،جاں بحق ہونے والوں میں8بچے بھی شامل ہیں۔

ترک میڈیا کے مطابق ایک گھر میں سب پاکستانی رہتے تھے،جب آگ لگی تو ان کے بچے بھی ساتھ تھے، اردنی پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں،جلد وجوہات کا پتہ چل جائے گا۔وزارت صحت کا کہنا ہے کہ زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ واقعے میں8 بچوں سمیت 13 پاکستانی جاں بحق اور 3 جھلس کر زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اردن کے سول ڈیفنس حکام کا کہنا ہے ابتدائی معلومات کے مطابق پیر کی صبح الیکٹرک شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جس پر اب مکمل طور پر قابو پالیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گھر میں آگ لگنے کا واقعہ مشرقی اردن کے علاقے کرامے میں پیش آیا جہاں دو پاکستانی خاندان مقیم تھے۔

اردن کے سول ڈیفنس حکام کا کہنا ہے مکمل تحقیقات کے بعد جامع رپورٹ جاری کی جائے گی جس میں آگ لگنے کی تمام تر وجوہات کے بارے میں بتایا جائے گا۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer