الیکشن کمیشن ممبران کی تقرری کیلئے حکومتی نمائندے سرگرم

الیکشن کمیشن ممبران کی تقرری کیلئے حکومتی نمائندے سرگرم


اسلام آباد(عرفان ملک) الیکشن کمیشن کے ممبران کی تعیناتی ، سپیکرقومی اسمبلی اورچیئرمین سینیٹ کی اہم ملاقات ، شیریں مزاری ، اعظم سواتی سمیت دیگرکی شرکت ، سپیکراسد قیصرڈیڈلاک ختم ہونے کیلئے پرامید ، چیئرمین نے بتایاکہ تجویزکردہ نام پارلیمانی کمیٹی کوبھجوا دیے ہیں کل پارلیمانی کمیٹی ناموں پر مشاورت کرے گی۔

ملاقات سے قبل اسپیکراسد قیصربولے بات چیت سے جلد معاملہ حل کرلیں گے ،ممبران الیکشن کمیشن کی تقرری پر ڈیڈ لاک جلد ختم ہوجائے گا،اجلاس کے خاتمے پرصادق سنجرانی نے بتایاکہ وزیراعظم اوراپوزیشن لیڈرکے تجویزکردہ نام پارلیمانی کمیٹی کوبھجوا دئے ہیں پارلیمانی کمیٹی ناموں پر مشاورت کرے گی۔

ڈاکٹر شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر کے تجویز کردہ نام موصول ہو گئے ہیں۔۔پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس وفاقی وزیرانسانی حقوق شیریں مزاری کی زیرصدارت منگل کو ہونے جارہا ہے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer