فرانس میں طوفانی بارشیں، 9 افراد ہلاک

فرانس میں طوفانی بارشیں، 9 افراد ہلاک


پیرس(24 نیوز) فرانس میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی،مختلف حادثات میں 9 افراد ہلاک ہوگئے۔

فرانس کےشمالی حصےمیں موسلادھار بارشوں کے بعدسیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ، متعدد علاقے زیر آب آگئے۔امدادی کاروائیاں سرانجام دیتے ہیلی کاپٹر بھی تباہ ہو گیا۔ طوفانی بارشوں کے باعث سڑکیں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں اورلوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

فرانسیسی میڈیا کے مطابق سیکڑوں ریسکیو اہلکار امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں جنہوں نے اب تک تقریباً 100 افراد کو سیلابی ریلے سے باہر نکالا۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ مزید دو روز تک جاری رہے گا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer