میاں نوازشریف کی پی ای ٹی اسکین رپورٹ سامنے آگئی



لندن(24نیوز) سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی پی ای ٹی اسکین رپورٹ سامنے آگئی، ٹوئنٹی فور نیوز نے تفصیلات حاصل کرلیں۔ 

سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی طبعیت بدستور تشویشناک، پی ای ٹی اسکین کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد برطانوی ڈاکٹرز نےصحت کو غیرمستحکم قرار دےدیا۔ پی ای ٹی اسکین میں میاں نوازشریف کی صحت کے حوالے سے ایک اور پیچیدگی سامنےآئی ہے، رپورٹ کے مطابق دائیں بازو کے نیچے گلٹیوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے، برطانوی ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اب ان گلٹیوں کی تشخیص کی جائے گی کہ کیا وہ معمول کی ہیں یا صحت کیلئے تشویشناک ہوسکتی ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کا مدافعتی نظام نہ ہونے کےبرابرہے،ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کا کہنا ہے کہ میاں نوازشریف کے دماغ کو خون فراہم کرنے والی شریانیں 85 فیصد بند ہیں جو کہ صحت کیلئے انتہائی خطرناک ہے، کارڈیو ویسکولر سرجنز کے مطابق انجیوپلاسٹی کے ذریعے شریانوں میں اسٹنٹ ڈالا جائے گا۔

برطانوی معالجین نے نوازشریف کی صحت کو مجموعی طور غیرمستحکم قرار دیا ہے، پلیٹ لیٹس کو مستحکم رکھنے کیلئے ادویات بھی دی جارہی ہیں، ڈاکٹرز کی جانب سے میاں نوازشریف کے بون میرو ٹیسٹ کا بھی جائزہ لیاجارہاہے جبکہ مزید جنیاتی ٹیسٹ بھی تجویز کئے گئے ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer