فیض آباد دھرنے والوں نے شریعت کے ساتھ دھوکہ کیا: ڈاکٹر اشرف جلالی

فیض آباد دھرنے والوں نے شریعت کے ساتھ دھوکہ کیا: ڈاکٹر اشرف جلالی


لاہور (24 نیوز) تحریک لبیک یا رسول اللہ کی جانب سے مال روڈ پر جیل بھرو تحریک کے سلسلے میں احتجاج چھٹے روز بھی جاری رہا۔ چیئرمین تحریک لبیک یا رسول اللہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے احتجاج کا مقام تبدیل کرنے کے اعلان کے ساتھ ساتھ فیض آباد میں دھرنا دینے والوں کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔

مال روڈ پر جاری تحریک لبیک یا رسول اللہ کا جیل بھرو تحریک کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا۔ تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے تیرہ فروری کو دوبارہ جیل بھرو تحریک کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ جیل کے سامنے آنے کا اعلان کر دیا۔

ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے مال روڈ پر جیل بھرو تحریک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کے ساتھ ساتھ فیض آباد میں ختم نبوت کے حوالے سے ترمیم پر دھرنا دینے والوں کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے کہا کہ فیض آباد دھرنے والوں نے شریعت کے ساتھ دھوکہ کیا۔ چیئرمین تحریک لبیک یا رسول اللہ ؐ نے جیل بھرو تحریک کو مزید منظم اور مضبوط کرنے کا بھی اعلان کر دیا۔