صدر ٹرمپ کیخلاف تعصب کے الزام کا میمو آج منظر عام پر لایا جائے گا

صدر ٹرمپ کیخلاف تعصب کے الزام کا میمو آج منظر عام پر لایا جائے گا


واشنگٹن(24نیوزٗ)وائٹ ہاؤس کے ایک اعلیٰ اہلکار کا کہنا ہے کہ رپبلکن کا تیار کردہ میمو جس میں وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف تعصب کا الزام لگایا گیا ہے جمعے کو منظر عام پر لایا جائے گا۔
اطلاعات کے مطابق اس میمو میں کہا گیا ہے کہ ایف بی آئی نے ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کی جاسوسی کرنے کے احکامات حاصل کرنے کے لیے انٹیلیجنس کورٹ کو گمراہ کیا۔
چار صفحات پر مبنی اس دستاویز کو ہاؤس انٹیلیجنس کمیٹی کے چیئرمین ڈیون ننز کے نائبین نے مرتب کیا ہے جو صدر ٹرمپ کی ٹیم کا حصہ بھی رہے ہیں، میمو میں کہا گیا ہے کہ ایف بی آئی اور محکمہ انصاف نے جج کو یہ نہیں بتایا تھا کہ وارنٹ حاصل کرنے کے لیے جو جواز پیش کیا گیا تھا وہ ٹرمپ روس سے متعلق ایک متنازع دستاویز پر مبنی تھا۔
صدر ٹرمپ کے سابق مشیر کارکٹر پیج کانگریس کمیٹی کے سامنے یہ گذشتہ نومبر میں یہ کہہ چکے ہیں کہ وہ روسی سرکاری حکام سے جولائی 2016 میں ماسکو کے دورے کے دوران ملے تھے۔