سپریم کورٹ نے دانیال عزیز کی عدلیہ مخالف تقاریر کا نوٹس لے لیا


اسلام آباد(24نیوز) سپریم کورٹ نے وفاقی وزیر نجکاری دانیال عزیز کی عدلیہ مخالف توہین آمیز تقاریر کا نوٹس لے لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے وفاقی وزیر نجکاری دانیال عزیز کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔ دانیال عزیز کو 7 فروری کو ذاتی حیثیت میں سپریم کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ جمعرات کو سپریم کورٹ نے مسلم لیگ ن کے سینیٹر نہال ہاشمی کو توہین عدالت کیس میں 5 سال کیلئے نا اہل قرار دیتے ہوئے ایک مہینہ قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ اس کے علاوہ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کو بھی توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ طلال چوہدری کو 6 فروری کو پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔

اظہر تھراج

انٹرنیشنل ریلشنزمیں ایم فل ،صحافی اور کالم نگار ہیں،مختلف اخبارات ،ٹی وی چینلز میں کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں