بھارتی ایجنسی"را" کا پاکستان میں خفیہ مشنز کا پردہ چاک


دہلی(24نیوز) بھارتی میگزین نے انکشاف کیا ہے کہ کلبھوشن یادیو را کے خفیہ مشن کا حصہ تھا۔ پکڑے جانے پر انڈین نیوی نے ریکارڈ غائب کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی صحافی نے کلبھوشن کے مشن اور را کے کرتوتوں کا پول کھول دیا۔ بھارتی میگزین کے مطابق کلبھوشن انڈین نیوی کا حاضر سروس افسر تھا، جو کئی سال سے چاہ بہار میں را کے خفیہ مشن پر تھا۔ انھوں نے کہا کہ جب معصوم شہریوں کے قتل میں کلبھوشن کو پکڑا گیا تو انڈین نیوی نے ریکارڈ غائب کردیا۔

صحافی نے ریٹائرمنٹ کا ریکارڈ مانگنے کیلئے بھارتی دفاع سے رجوع کیا تو بھارتی حکام نےآئیں بائیں شائیں شروع کردیا۔