احاطہ پنجاب اسمبلی میں وحید گل کے "بابا رحمتے" نا منظور کے نعرے


لاہور(24نیوز) ایم پی اے وحید گل کا نہال ہاشمی کی سزا کے خلاف احتجاج،احاطہ اسمبلی میں وحید گل بابا رحمتے نا منظور کے نعرے لگاتے رہے۔کہتے ہیں، عدالتوں کا سہارا لے کر لیڈروں کو نکالا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق احاطہ پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے رکن ایم پی اے وحید گل نے نہال ہاشمی کو ہونے والی سزا کے خلاف احتجاج کیا۔وحید گل بابا رحمتے نا منظور کے نعرے لگاتے رہے۔ایم پی اے وحید گل کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس صاحب ہم وہی ہیں جنہوں نے آپ کوآزادی دلائی۔ واٹس ایپ کال پرجے آئی ٹی بنی،اقامے پرنا اہل کردیا عدالتوں کا سہارا لے کر لیڈروں کو نکالا جا رہا ہے۔

وحید گل کا مزید کہنا تھا کہ کوئی طاقت نواز شریف اور شہباز شریف کو نا اہل نہیں کر سکتی۔