الیکشن کمیشن نے سینیٹ میں نہال ہاشمی کی نشست خالی قراردیدی


اسلام آباد(24نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ کے حکم پر نہال ہاشمی کو سینیٹ کی نشست سے ڈی نوٹیفائی کردیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق یکم فروی کو توہین عدالت کیس میں دیئے گئے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں نہال ہاشمی کو ان کی سینیٹ کی نشست سے ڈی نوٹیفائی کیا جارہا ہے۔
الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کا عکس


سینیٹ انتخابات سے قبل نہال ہاشمی کی نشست پر ضمنی الیکشن کرایا جائے گا۔
واضح رہے کہ نہال ہاشمی کو گذشتہ روز سپریم کورٹ نے توہین عدالت کے جرم میں ایک ماہ قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی، جس کے بعد وہ 5 سال کے لیے نااہل ہوگئے، نہال ہاشمی کی سزا اور نااہلی کا باعث گذشتہ برس 28 مئی کو کراچی میں کی گئی ایک تقریر بنی، جس میں انہوں نے پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی ارکان کے خلاف دھمکی آمیز لہجہ اختیار کیا تھا۔

اظہر تھراج

صحافی اور کالم نگار ہیں،مختلف اخبارات ،ٹی وی چینلز میں کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں