متعدد سنگین بیماریوں میں مبتلا،ہسپتال منتقل کرنے کاامکان



لاہور(24نیوز)مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیر اعظم نواز شریف کی خراب صحت کے معاملے پر 6رکنی میڈیکل بورڈ نے طبی معائنہ کی رپورٹ محکمہ داخلہ کو بھجوا تے ہوئے نواز شریف کو سروسزہسپتال میں منتقل کرنے کی سفارش کی تھی، جس پر ان کو آج سروسز ہسپتال منتقل کیاجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت مزید بگڑ گئی، 6 رکنی میڈیکل بورڈ نےطبی معائنہ کی رپورٹ محکمہ داخلہ کوبھجوا تھی، میڈیکل بورڈ نے اُن کو سروسزہسپتال منتقل کرنے کی سفارش کی، میڈیکل رپورٹ میں سابق وزیراعظم کو دل کے ساتھ شوگر، بلڈ پریشر اور گردوں کے امراض بھی لاحق ہیں،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کے مزید ٹیسٹ ہسپتال میں کروائے جائیں گے۔

خصوصی میڈیکل بورڈ  نے حکومت سے درخواست کی تھی ان کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیاجائے، جس پر سابق وزیراعظم نواز شریف کوسروسز ہسپتال کے سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سا ئنسز منتقل کرنے کے لئے سکیورٹی اور دیگر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں، نواز شریف کو17جنوری کو دل کادورہ پڑنے کی تصدیق ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ تین روز قبل 6 ڈاکٹروں کی میڈیکل بورڈ نے کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف کے میڈیکل بورڈ نے کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف کا تفصیلی طبی معائنہ کیا تھا، بورڈ میں میاں نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی شامل تھے۔