"شریف براداران بزدل سیاستدان ہیں"



لاہور(24نیوز) وفاقی وزیرریلوے نے کہاکہ  شریف براداران کو بزدل سیاست دان قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ کرپشن کے کیس میں ہیرو بننے کی کوشش کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نےلاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ٹارگٹ فریٹ ٹرینیں ہیں دو ٹرینیں ہم نے چلادیں ہیں اور مزید دو ٹرینیں مارچ میں تیار ہو جائیں گی،ہم نے کوئی نئی ٹرین امپورٹ نہیں کی،ہم انشااللہ سارے ملک میں ریل کا جال بچھادیں گے، ایم ایل ون کی اسی ہفتے میٹنگ متوقع ہےفیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے۔

ان کا کہناتھاکہ ہم نے ہر ٹرین میں منیجر کو تعینات کردیا ہے، اس کاموبائل نمبر بھی ٹرین میں ہوگا جس سے عوام براہ راست بات کر کے اپنے مسائل حل کروا سکیں گےاور ہم خود بھی اس کی نگرانی کریں گے،شکایت سیل کو بہت اچھا رسپونس ملا ہے ہم عوام کے مشکور ہیں اوراللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کسی قسم کی ایسی کو ئی شکایت نہیں آئی جو سنگین ہو۔

ضرور پڑھیں:کھراسچ، 18 جون 2019

شیخ رشید نے شریف براداران کو بزدل سیاست دان قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ کرپشن کے کیس میں ہیرو بننے کی کوشش کررہے ہیں، ان دونوں کی بیماری 20 سال پرانی ہے اور شاید یہ لوگ ضمانت کروانے میں آسانی کے لیے بیماری رکھتے ہیں، انہیں ڈیل کرنی آتی ہے اور اب یہ ڈیل میں ناکامی پر ڈھیل کی طرف جارہے ہیں، یہ لوگ تو چھٹیوں پر ہیں جیلوں میں ہیں، برفباری سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کے لانگ مارچ کے اعلان سے متعلق سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ بلاول صاحب لانگ گواچا اور لانگ مارچ میں بڑا فرق ہے، اگر بلاول کرپشن کے خلاف اور فالودے والے کے حق میں لانگ مارچ کریں میں ان کے ساتھ نکلوں گا۔

    

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER