نوازشریف ایسے اسپتال منتقل جہاں دل کےامراض کاعلاج ہی نہیں

نوازشریف ایسے اسپتال منتقل جہاں دل کےامراض کاعلاج ہی نہیں


لاہور (24 نیوز)حکومت نےنوازشریف کوایسے اسپتال میں منتقل کردیاجہاں دل کےامراض کاعلاج ہی نہیں ہوتا، اس اقدام نےحکومتی سنجیدگی پرسوالات لگادیے۔

 دل کےمریض نوازشریف کو سروسز اسپتال کیوں منتقل کیاگیا؟ سروسزاسپتال میں تو دل کاشعبہ ہی نہیں۔اسپتال ایم ایس کےانکشاف نےحکومتی اقدام پرسوال لگادیا۔ ایم ایس سروسز اسپتال کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس دل کے امراض کے لیے سہولتیں موجود نہیں ہیں، انہوں نےمزید کہاکہ انجیو گرافی کی سہولت بھی موجود نہیں ہے۔

سابق وزیراعظم کوتین میڈیکل بورڈز دل کاسریس مریض بتاچکےہیں لیکن نوازشریف کی سروسزمیں منتقلی حکومت کی غیرسنجیدگی کاکھلاثبوت ہے۔ سروسزہسپتال میں بلڈپریشر،شوگراور گردوں کاعلاج تو ہوسکےگا لیکن دل کی تکلیف کاعلاج کہاں کرایاجائےگا؟؟کچھ نہیں بتایاگیا۔