دوسرا ٹی 20، قومی ٹیم نے سیریز میں کم بیک کیلئے کمر کس لی

دوسرا ٹی 20، قومی ٹیم نے سیریز میں کم بیک کیلئے کمر کس لی


جوہانسبرگ (24 نیوز) پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا، قومی ٹیم نے سیریز میں کم بیک کرنے کے لیے کمر کس لی،میزبان ٹیم نے بھی سیریز اپنے نام کرنے کا پلان بنالیا۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹی 20 سیریز کا دوسرا مقابلہ جوہانسبرگ میں ہوگا،قومی کھلاڑی سیریز میں کم بیک کرنے اور دونوں میچ جیت کر مسلسل بارہویں سیریز جیتنے کا ریکارڈ قائم کرنے کو پرعزم ہیں۔ دوسری جانب میزبان ٹیم نے بھی پاکستان کی ٹی 20 میں مسلسل کامیابیوں کوبریک لگانے کے لیے تیاری کرلی، میچ میں شاہینوں کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ خطرے کا نشان کپتان ڈوپلیسز نے نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے کے لیے خود میدان چھوڑ دیا، وہ سیریز کے اگلے دونوں میچ نہیں کھیلیں گے، ان کی غیر موجودگی میں ڈیوڈ ملر کپتانی کے فرائض سرانجام دیں گے۔

میزبان پروٹیز کا ٹیم میں کپتان سمیت 2 تبدیلیوں امکان ہے، پاکستان الیون میں محمدحفیظ کی شمولیت متوقع ہےجو پہلے میچ سے قبل ان فٹ ہوگئے تھے۔ سیریزکے افتتاحی میچ میں ٹیم پاکستان کو جنوبی افریقا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 رنزسےشکست دی اور مسلسل 9 ٹی 20 میچ جیتنے والے شاہینوں کا راستہ روک دیا تھا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer