تحریک انصاف انٹرا پارٹی انتخابات کیخلاف درخواست کی سماعت 8 جنوری تک ملتوی

تحریک انصاف انٹرا پارٹی انتخابات کیخلاف درخواست کی سماعت 8 جنوری تک ملتوی


اسلام آباد(24نیوز)الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف انٹرا پارٹی انتخابات کیخلاف درخواست کی سماعت 8 جنوری تک ملتوی کردی۔
تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا خان کی سربراہی میں 4 رکنی بنچ نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی سماعت کی،دوران سماعت الیکشن کمیشن کے رکن کے پی ارشاد قیصر نے کہا کہ پی ٹی آئی سے انٹرا پارٹی الیکشن کا ریکارڈ مانگا تھا،اس پر وکیل یوسف علی نے کہا کہ دلائل کے بعد تفصیلات نہیں مانگ سکتے۔
چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا خان نے مقدمے کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ سینکڑوں مقدمات میں دلائل کے بعد ریکارڈ مانگا گیا،جواب میںپی ٹی آئی وکیل نے کہا کہ عدالت کا اختیار ہے کہ فیصلے سے پہلے کوئی بھی تفصیل مانگ سکتی ہے،الیکشن کمیشن نے سماعت8 جنوری تک ملتوی کر دی۔