کانسٹیبل کی ہلاکت، نواز شریف کے قریبی عزیز کے بیٹے کو حراست میں لے لیا گیا


لاہور(24نیوز)بگڑئے رہیس نے ڈیفنس ناکے پر کھڑے 2 پولیس اہلکاروں کو اپنی گاڑی تلے روند دیا، حادثے میں گوجرانوالہ کا کانسٹیبل مستنصر شہید ہوگیا، ، اہل خانہ نے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق نیو ایئر نائٹ پر لاہور کے علاقے ڈیفنس پولیس نے ناکہ لگا رکھا تھا۔ اچانک تیز رفتار کار بے قابو ہوکر ناکے پر کھڑے پولیس اہلکاروں پر چڑھ گئی۔ حادثے میں پولیس کانسٹیبل مستنصر شہید ہوگیا۔ شہید اہلکار مستنصر کا تعلق گوجرانوالہ کے علاقے سوہدرہ سے ہے۔ 24 فور نیوز کی ٹیم وہاں پہنچی تو علاقے میں سوگ کا سماں تھا۔مستنصر کے اہل خانہ بھی غم سے نڈھال تھے۔ مستنصر کے بھائی کی زبان پر ایک ہی بات تھی کہ انہیں انصاف چاہئے۔

دوسری جانب لاہور پولیس نے کانسٹیبل کی موت کے ذمہ دار نوازشریف کےقریبی عزیزمصطفٰی احمد کو 4 دوستوں سمیت گرفتار کرلیا ہے۔مصطفٰی جوہر ٹاؤن میں دوستوں کے یساتھ نیو ائیرپارٹی مناکر واپس آرہاتھا۔

پولیس نے کارروائی کی اور مدعا مصطفی کے ڈرائیور پر ڈال دیا ہے جبکہ پولیس کے مطابق حادثہ کے وقت گاڑی ڈرائیور چلا رہا تھا۔ گاڑی میں مصطفی کا دوست طحہ بھی موجود تھا۔مصطفٰی کےموبائل ڈیٹا کی مددسے دیگر ملزموں کوحراست میں لیاگیاہے۔ کیس کی تفتیش ابھی جاری ہے۔

مزید دیکھیے اس ویڈیو میں۔