پی سی بی الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق ہوا میں اُڑادیا

پی سی بی الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق ہوا میں اُڑادیا


لاہور(24نیوز)پی سی بی کے الیکشن کمیشن شہزاد فاروق رانا نے بورڈ کے ضابطہ اخلاق کو ہوامیں اُڑا دیا ،معاملہ لاہور ہائی کورٹ میں ہونے کے باوجود فیصل آباد ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن میں الیکشن سے قبل کلبوں کی سکروٹنی کا شیڈول جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن میں انتخابات میں تاخیری حربوں پرمعاملہ لاہور ہائی کورٹ میں ہونے کے باوجود پی سی بی الیکشن کمیشن نے ڈی سی اے فیصل آباد میں کلبوں کی سکروٹنی کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے ریجنل انتظامیہ سے ساز باز کرکے ڈسٹرکٹ سے ملحقہ 91 کلبوں کی بجائے 114 کلبوں کی سکروٹنی کا شیڈول جاری کردیا ہے۔

پی سی بی آئین کے مطابق فیصل آباد ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن میں 5 مئی کے فوری بعد انتخابات ہونا تھے۔ مگر الیکشن کمیشن نے تاخیری حربہ آزماتے ہوئے بروقت انتخابات نہیں کروائے۔ واضح رہے کہ راولپنڈی ،ملتان ،مظفرگڑھ اور فاٹا ریجن کے معاملات پہلے ہی عدالتوں میں ہیں۔