شاہد خاقان عباسی نے کامرہ میں ائیریونیورسٹی کیمپس کا سنگ بنیاد رکھ دیا

شاہد خاقان عباسی نے کامرہ میں ائیریونیورسٹی کیمپس کا سنگ بنیاد رکھ دیا


اسلام (24 نیوز) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کامرہ میں ائیریونیورسٹی کیمپس کا سنگ بنیاد رکھ دیا، کہتے ہیں کہ پاک فضائیہ ایوی ایشن اور ہوا بازی کی صنعت میں حکومت کے تعاون سے خود کفالت کی منزل یقینی طور پر حاصل کرے گی۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق وزیراعظم نے ایوی ایشن سٹی میں ائیر یونیورسٹی اور ائیر و سپیس اینڈ ایوی ایشن کیمپس کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت پاک فضائیہ کی معاونت جاری رکھے گی اور یقینی طور پر خودکفالت کی منزل کا حصول ممکن ہوگا، کہتے ہیں کہ حکومت کا وژن 2025 تعلیم اور ہنر مند افراد ہی ہے اور تعلیم کے شعبے میں سرمایا کاری کی جارہی ہے۔

ائیرچیف مارشل سہیل امان نے خطاب میں کہا ہے کہ ائیریونیورسٹی کے قیام سے ٹیکنالوجی میں جدید علوم تک رسائی ہوگی۔

مزید کہا کہ خطے میں نئی جیو سٹریٹیجک صورت حال میں ائیروسپیس سینٹر نہایت اہم کردار کا حامل ہوگا۔