نائن الیون میں پاکستان کو جو نقصان ہوا امریکا کی وجہ سے ہوا: عمران خان

نائن الیون میں پاکستان کو جو نقصان ہوا امریکا کی وجہ سے ہوا: عمران خان


اسلام آباد (24 نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ میں عقل کی کمی ہے، ٹرمپ کو پتا ہی نہیں کہ افغانستان میں کیا ہوا۔

عمران خان نے کہا کہ امریکی صدر میں عقل کی کمی ہے، ٹرمپ کو پتا ہی نہیں کہ افغانستان میں کیا ہوا، کوئی ان کو غلط بریفنگ دے رہا ہے۔ نائن الیون میں پاکستان کو جو نقصان ہوا امریکا کی وجہ سے ہوا۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ انہوں نے بارہا کہا کہ یہ پاکستان کی جنگ نہیں، اس بات پر مجھے طالبان خان کہا گیا۔ پیسوں کی خاطر دوسروں کی جنگ لڑنے سے اپنا ہی نقصان ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو امریکا سے تعلقات کی پالیسی پر نظر ثانی کرنا ہو گی۔ بھارت اگر سرجیکل اسٹرائیک کرتا ہے تو اسے منہ توڑ جواب دینا چاہیے۔

واضح رہے کہ عمران خان کی پی ٹی وی حملہ سمیت 4 مقدمات میں ضمانت منظور کر لی، عمران خان نے جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں بھائیوں میں اگر ذرا بھی شرم ہو تو ڈوب مریں، سب کو معلوم ہے کہ دونوں اپنی چوری بچانے سعودی عرب گئے ہیں۔