بلوچستان کے ضلع دکی میں دھماکا، وجہ سامنے آگئی

بلوچستان کے ضلع دکی میں دھماکا، وجہ سامنے آگئی


بلوچستان (24نیوز) بلوچستان کے ضلع دکی میں چمالانگ کول مائن میں دھماکے سے کان بیٹھ گئی،  4 مزدور جاں بحق ،ایک شدید زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق  بلوچستان کے ضلع دکی میں چمالانگ کول مائن میں دھماکے سے 4 مزدور جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا، دھماکا زہریلی گیس بھرنے سے ہوا،لاشیں اورزخمی کوہسپتال منتقل کردیاگیا، جاں بحق کارکنوں کاتعلق ایک ہی خاندان سےتھا،  ان میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں۔

چیف مائنزانسپکٹر کے مطابق دھماکے سے کان کا کافی حصہ بیٹھ گیا، امدادی کارروائیاں جارہی ہیں، کان کنوں کا کہنا تھا  کہ مائن میں 60 ہزار لیبر کام کررہی ہے، ہسپتال سمیت دیگر سہولیات نہ ہونے سے حادثے کی صورت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ضرور پڑھیں:انکشاف15 جون 2016

واضح رہے کہ دکی کےعلاقےچمالانگ میں 15 دن میں یہ چوتھاواقع ہے جس میں 10مزدور جاں بحق 9 مزدور زخمی ہوچکے ہیں۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER