فلپائن میں سیلاب کی تباہ کاریاں، سینکڑوں افراد ہلاک

فلپائن میں سیلاب کی تباہ کاریاں، سینکڑوں افراد ہلاک


 (24 نیوز) فلپائن میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہلاکتوں کی تعداد100 ہو گئی،  بیس کے قریب افراد ابھی تک لاپتہ ہیں، ہلاک ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وسطی فلپائن میں آنے والے سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر100 تک پہنچ گئی ہے۔ ان میں سے زیادہ تر اس وقت ہلاک ہوئے، جب مٹی کے تودے گرنے سے ان کے گھر منہدم ہو گئے تھے۔ پولیس اور فوج کی مدد سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ متاثرہ علاقوں تک پہنچنے کے لیے سڑکیں بھی صاف کی جا رہی ہیں۔ وسطی فلپائن کے اس  گرم علاقے کو سالانہ قریب بیس مرتبہ ایسے شدید موسمی حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔