سندھ سرکار بھی اپنا گھر سکیم شروع کرنے کو تیار

سندھ سرکار بھی اپنا گھر سکیم شروع کرنے کو تیار


( 24 نیوز ) سندھ حکومت کا صوبے میں اپنا گھر سکیم شروع کرنے کا فیصلہ،  بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ہماری حکومت گرانے والے خواب ہی دیکھتے رہ جائیں گے، جن کے پاس چوری کا مینڈیٹ ہے وہ دوسروں پر انگلیاں اٹھارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے صوبے میں دس ہزار مکانات کی تعمیر کا فیصلہ کرلیا،  دوسرے مرحلے میں مزید دس ہزار گھر دئیے جائیں گے۔

بلاول بھٹو نے بینظیرہاؤسنگ سیل کےمنصوبوں پرمسرت کااظہار کیا، ارکان اسمبلی سے ملاقات کے دوران وفاقی حکومت کیخلاف بھی گرجے برسےکہا کہ کچھ لوگ ہماری حکومت گرانے کے خواب دیکھ رہے ہیں،جن کے پاس چوری کا مینڈیٹ ہے وہ دوسروں پر انگلیاں اٹھارہے ہیں۔  پیپلزپارٹی کی عوامی حکومت   کو ختم کرنے والےخود ناکام ہوں گے،  پیپلزپارٹی بہتر طرز حکمرانی سے عوام کی خدمت کرے گی۔ 

 اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے بے نظیر ہاؤسنگ سیل منصوبوں کے افتتاح کی دعوت بھی قبول کرلی۔