عمران خان روٹھے جہانگیر ترین کو منانے میں کامیاب

عمران خان روٹھے جہانگیر ترین کو منانے میں کامیاب


اسلام آباد(24نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا جہانگیرخان ترین سے ٹیلیفونک رابطہ، جہانگیر ترین کوجلد پاکستان آنےکی ہدایت کردی۔

24 نیوز کے مطابق عمران خان نے جہانگیر ترین کی ناراضگی اور تحفظات دور کر دیئے۔ عمران خان نے جہانگیر ترین کوجلد پاکستان آنےکی ہدایت کردی۔جہانگیر خان ترین آئندہ چوبیس گھنٹوں میں پاکستان روانگی متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کا کہناتھا کہ پاکستان تحریک انصاف کو ترین فیملی کی ضرورت ہے۔ جہانگیرترین نے لندن قیام کے دوران اپنی آنتوں کامیڈیکل چیک اپ کروایا۔علاوہ ازیں  عمران خان اور ان کی اہلیہ آج سرگودھا کے قریب سیال شریف پہنچیں گے۔دربار پر حاضری بھی دیں گےجبکہ کپتان کل کراچی میں انتخابی مہم چلائیں گے۔

یہ بھی دیکھیں