سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز: کینگروز نے شاہینوں کے پر کاٹ دیئے

سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز: کینگروز نے شاہینوں کے پر کاٹ دیئے


ہرارے( 24نیوز ) آسٹریلیا نے پاکستان کو  باآسانی  9 وکٹوں سے شکست دیدی۔

سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا میچ  پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا گیا۔  پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 116رنز بنائے جبکہ اس کے9 کھلاڑی آﺅٹ ہوئے، شاداب خان ٹاپ سکورر رہے،29رنز بنا کر کیچ آﺅٹ ہوئے۔ جواب میں آسٹریلیا کی ٹیم نے مقررہ ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر گیارھویں اوور میں پورا کرلیا۔

یاد رہے آئی سی سی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن برقراررکھنے کے لئے سرفراز الیون کو کینگروز کے خلاف لازمی کامیابی حاصل کرنا تھی۔  سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے فخرزمان اور آصف علی کی عمدہ بلے بازی کے نتیجے میں میزبان زمبابوے کو 74 رنز سے شکست دی تھی۔

یہ خبر بھی پڑھیں:    سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز: پاکستان نے زمبابوے کو شکست دیدی

آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی طرز کی کرکٹ میں گرین شرٹس کو برتری حاصل تھی، دونوں ٹیمیں اس میچ سے پہلے  14 مرتبہ مدمقابل آئیں جس میں پاکستان کو 8 اور آسٹریلیا کو 6 میچز میں کامیابی ملی۔  

آخری مرتبہ دونوں ٹیمیں 2016 میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں مدمقابل آئیں تھی جس میں آسٹریلیا نے گرین شرٹس کو 21 رنز سے شکست دی تھی۔گزشتہ روز سیریز کے پہلے میچ میں زمبابوے کو شکست دینے کے بعد پاکستان کو 2 پوائنٹس حاصل ہیں جب کہ قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد جیت کے تسلسل کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔