الیکشن سے پہلے پیپلز پارٹی کو بڑا جھٹکا ،صوبائی صدر نااہل

الیکشن سے پہلے پیپلز پارٹی کو بڑا جھٹکا ،صوبائی صدر نااہل


کوئٹہ ( 24نیوز ) بلوچستان ہائیکورٹ نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے صوبائی صدر علی مدد جتک کو عام انتخابات 2018 کے لیے نااہل قرار دے دیا۔
جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس نذیر لانگو پر مشتمل بلوچستان ہائیکورٹ کے بینچ نے فیصلہ سنایا،عدالت عالیہ نے ریٹرنگ افسر اور اپیلٹ ٹریبونل کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے علی مدد جتک کو الیکشن کے لیے نااہل قرار دیا۔
یاد رہے ایپلٹ ٹریبونل نے بھی ریٹرننگ افسر کا فیصلہ برقرار رکھا تھا، جس پر علی مدد جتک نے ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کی تھی۔
واضح رہے کہ ریٹرننگ افسر نے علی مدد جتک کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے تھے، جس پر انہوں نے ایپلٹ ٹریبونل میں اپیل دائر کی۔
عدالت عالیہ نے گزشتہ سماعت پر علی مدد جتک کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا، جو آج سنایا گیا۔

 یہ بھی لازمی پڑھیں: گجرات کے چودھریوں کیخلاف ریشم کی انتخابی مہم شروع
واضح رہے کہ علی مدد جتک ماضی میں جعلی ڈگری کیس میں سزا یافتہ ہیں اور ان کے خلاف مختلف کیسز بھی زیرِ سماعت ہیں۔