نو بیہاتا دلہن سسرالیوں کے ہاتھوں قتل

نو بیہاتا دلہن سسرالیوں کے ہاتھوں قتل


 کراچی(24 نیوز) سرجانی ٹاؤن کراچی میں تین ماہ کی دلہن کو سسرالیوں نے مبینہ تشدد کے بعد قتل کردیا اور واقعے کو خودکشی کا رنگ دے دیا۔ پولیس نےشوہر،ساس، سسر اورنندکوگرفتارکرلیا۔

سرجانی ٹاؤن میں حوا کی بیٹی سسرالیوں کےمبینہ ظلم کی بھینٹ چڑھ گئی، اتوار کے روزسرجانی کی رہائشی بینش کی پنکھےسےلٹکی لاش ملی،بینش کے بھائی نے الزام عائد کیا کہ ان کی بہن کوسسرالیوں نےقتل کیا،واقعہ کوخودکشی کارنگ دینےکی کوشش کی جارہی ہے۔

مقتولہ بینش کی 3 ماہ قبل ظفرالملک نامی شخص سےشادی ہوئی تھی جبکہ خودکشی سے چند گھنٹے قبل بینش اپنے شوہر کے ہمراہ میکےآئی تھی لڑکی کے اہلخانہ نے تحقیقات کرنے اور انصاف کی فراہمی کامطالبہ کردیا۔

پولیس نےلڑکی کی ساس ،سسر، شوہر اور نند کو گرفتار کرلیا جب کہ لاش کا پوسٹ مارٹم بھی مکمل کر لیا گیا ہے،  پولیس واقعے کی تمام زاویوں سے تحقیقات کر رہی ہے۔ 

Malik Sultan Awan

Content Writer