ملتان میں نوجوان کا قتل، شہریوں کا پولیس کیخلاف احتجاج

ملتان میں نوجوان کا قتل، شہریوں کا پولیس کیخلاف احتجاج


ملتان (24نیوز) دولت گیٹ ملتان کے رہائشی18 سالہ وقاص کے قتل کے خلاف لواحقین کا چوک میں لاش رکھ کر احتجاج ,  ایس ایچ او تھانہ نیو ملتان کے خلاف خوب نعرے بازی بھی کی گئی۔

ملتان کے علاقہ دولت گیٹ چوک پر نوجوان کے قتل کے خلاف لواحقین نے ٹائر جلا کر نیو ملتان پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ لواحقین نے الزام لگایا ہے کہ پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے باوجود رشوت لے کر ملزمان کو چھوڑ دیا۔

18 سالہ وقاص تین روز قبل گھر سے دودھ لینے گیا تھا اور واپس نہیں لوٹا ۔لواحقین کے مطابق 4 ملزمان نے وقاص کو 2 روز قبل دہلی گیٹ سے اغوا کیا ،کل رات حسن آباد سے وقاص کی تشدد زدہ لاش ملی۔

لواحقین نے ایس ایچ او تھانہ نیو ملتان نزیر گجر کو فوری طور پر معطل کرنےاور اعلی حکام سے انصاف کا مطالبہ کیاہے۔ احتجاج کے باعث دولت گیٹ چوک پر ٹریفک جام رہی ،جس سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ٍٍ۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔