غیر ملکی سرمایہ کار بھی آخری ماہ ن لیگ کی حکومت سے ہاتھ کر گئے

غیر ملکی سرمایہ کار بھی آخری ماہ ن لیگ کی حکومت سے ہاتھ کر گئے


 24نیوز: مسلم لیگ کے اقتدار کے آخری ماہ اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر مندی رہی، غیر ملکی سرمایہ کار بھی تقریبا آٹھ کروڑ ڈالر مالیت کے شئیرز بیچ کر نکل گئے۔

 تفصیلات کے مطابق ملک کی سیاسی صورتحال میں اتار چڑھاو نے مئی کے دوران پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو بھی زبردست اتار چڑھاو کا شکار رکھا۔ زیادہ روز مندی ہی رہی، نگران وزیر اعظم کے تقرر کے بعد آخری چند روز اگر چہ باراز میں تیزی آئی۔ لیکن مجموعی طور ہنڈرڈ انڈیکس میں 6 فیصد کمی رکارڈ کی گئی، جو گزشتہ سات ماہ میں سب سے زیادہ کمی ہے، غیر ملکی سرمایہ کاروں کی طرف سے بھی شئیرز کی فروخت میں اضافہ دیکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:ن لیگ حکومت جاتے جاتے ملکی خزانہ کو کروڑوں کا ٹیکہ لگا گئی

  مئی کے دوران مارکیٹ میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے حجم میں 7 کروڑ 73 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی۔ غیر ملکیوں نے اس دوران 10 کروڑ ڈالر کے شئیرز خریدے اور 18 کروڑ کے فروخت کیے، جبکہ مئی میں مقامی بینکوں نے مارکیٹ میں ایک کروڑ 90 لاکھ ڈالر اور انشورنس کمپنیوں نے 6 کروڑ 14 لاکھ ڈالر کی نئی سرمایہ کاری کی۔

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito