شہر قائد کے باسی پانی کی بوند بوند کو ترس گئے

شہر قائد کے باسی پانی کی بوند بوند کو ترس گئے


کراچی(24نیوز) کراچی میں مسائل ہیں کے ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہے، پہلے لوڈ شیڈنگ اب پانی کے بحران نے شہریوں کو بڑے امتحان میں ڈال دیا ہے، واٹر بورڈ کی نااہلی کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کے بحران شدت اختیار کرلی ہے، جس کے باعث شہری ماہ رمضان میں اذیت بھگتنے پر مجبور ہیں. 

ماہ رمضان کے الیکٹرک کی نااہلی کے باعث شہر قائد کے مختلف علاقوں میں شہری پانی کی بوند بوند کے لئے ترس گئے !شہر میں پانی کے بحران کے باعث، بلدیہ ٹاؤں، اورنگی ٹاؤں، سائیٹ ایریا، منگھوپیر، نیو کراچی، سرجانی ٹاؤن، گلستان جوہر اور نارتھ ناظم آباد کے مختلف بلاکس میں پانی کی شدید قلت جاری ہے ۔

ایک جانب لائنوں میں پانی نہیں آرہا تو دوسری جانب ٹینکر مافیا کی من مانیاں بھی عروج پر ہیں، ٹینکر مافیا نے خود ساختہ طور پر قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا ہے، جس پر شہری بلبلا اٹھے ہیں ۔ 

شہریوں کی جانب سے احتجاج بھی کئے گئے ہیں، لیکن اس کا تاحال کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا، جبکہ شہر میں پانی کی فراہمی کا ذمہ دار ادارا کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اب تک صورتحال پر ضابطہ لانے کے لئے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کرسکا ہے.

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔