حمزہ علی عباسی اور ریحام خان کے درمیان سوشل میڈیا پر نئی جنگ چھڑ گئی

حمزہ علی عباسی اور ریحام خان کے درمیان سوشل میڈیا پر نئی جنگ چھڑ گئی


اسلام آباد(24نیوز) چیئرمین تحریک عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان اور اداکار حمزہ علی عباسی میں سوشل میڈیا پر جنگ چھڑ گئی، حمزہ علی عباسی اور ریحام خان نے ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی، ریحام خان نے حمزہ علی عباسی کو انہیں پریشان کرنے پر پولیس سے رجوع کرنے کی دھمکی دے دی۔
ریحام خان کی مجوزہ کتاب سے متعلق مواد آشکار کرنے پر ریحام اور حمرہ عباسی میں سوشل میڈیا پرجنگ چھڑ گئی۔اداکار حمزہ عباسی نے کتاب سے کچھ مواد سوشل میڈیا پر شیئر کیا تو ریحام بھڑک اٹھیں۔

یہ بھی پڑھیں:  پی ٹی آئی کوجوائن کیا ہے فوادچودھری کو نہیں،ذوالفقار کھوسہ

ریحام خان نے اپنی ٹویٹ میں حمزہ علی عباسی کو دیا کرارا جواب، کہتی ہیں جو کچھ کرنا ہے کرلیں، وہ ڈرنے والی نہیں، ساتھ ہی یہ بھی واضح کیا کہ کتاب ابھی شائع نہیں ہوئی، مسودہ حمزہ کے پاس کہاں سے آگیا، انہوں نے کہا کہ حمزہ کا کتاب کے مسودے تک رسائی کا دعویٰ فراڈ ہے۔ریحام خان نے حمزہ علی عباسی کو انہیں بلاوجہ پریشان کرنے پر پولیس سے رجوع کرنے کی دھمکی بھی دے ڈالی۔
ریحام خان نے حمزہ علی عباسی کی 2017 میں کی جانے ای میل ٹوئٹر پر جاری کر دی، کہا کہ حمزہ انہیں کافی عرصے سے پریشان کر رہے ہیں،مبینہ ای میل میں حمزہ عباسی نے ریحام سے متعلق اہم معلومات ہیک کرنے کا دعویٰ بھی کیا تھا۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔