امریکی جریدے ٹائم نے محض سرورق کیلئے 1000 ڈرونز منگوالیے

امریکی جریدے ٹائم نے محض سرورق کیلئے 1000 ڈرونز منگوالیے


24 نیوز : معروف امریکی جریدے ' ٹائم ' نے اپنے اگلے شمارے کے سرورق کے لیے منفرد انداز اپنایا اور ایک ہزار کے قریب ڈرونز کی مدد سے فضا میں ٹائم کا کور پیج بنا ڈالا۔

جی ہاں، امریکہ سے شائع ہونے والے جریدے نے ایسا کر کے دنیا کو حیران کر دیا ہے۔ امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا میں اس خاص سرورق کے لیے 958 ڈرونز استعمال کیے گئے اور 400 فٹ بلندی پر ان ڈرونز نے کورپیج کے لیے فارمیشن بنائی۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ کا سب سے بڑا خاندان

واضح رہے کہ امریکی جریدے کی پچانوے سالہ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کور پیج کے لیے ڈرون استعمال کیے گئے۔ یہ سرورق 11 جون 2018 کے شمارے میں شائع ہوگا۔