عیدالفطر کیلئے سندھ پولیس کا سیکیورٹی پلان تیار

عیدالفطر کیلئے سندھ پولیس کا سیکیورٹی پلان تیار


کراچی (24نیوز)  سندھ پولیس نے عیدالفطر کا کنٹی جنسی پلان ترتیب دے دیا ۔ کراچی میں 15 ہزار جبکے صوبے بھر میں 35 ہزار سے زائد پولیس اہلکار و افسران سیکیورٹی کے فراض سرانجام دیں گے۔

چھوٹی عید کی بڑی تیاریاں، شہری عید کی تیاریوں میں جہاں مصروف  ہیں وہیں پولیس   شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں مشغول ہیں۔  سندھ پولیس نے عیدالفطر کے تین روز کا سیکیورٹی پلان جاری کردیا۔ نماز عید کے اجتماعات کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

پولیس حکام کے مطابق کراچی میں نماز عید کے ايک ہزار 367 اجتماعات کی سیکیورٹی پر 15 ہزار سے زائد افسران و اہلکار مامور ہوں گے۔ صوبے کے دیگر شہروں میں 35 ہزار نماز عید اور دیگر مقامات پر سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ 

آئی جی سندھ نے سندھ کے تمام ایس ایچ اوز کو تھانہ جات کی سطح پر انٹیلی جنس نظام کو مربوط کرنے اور جرائم پیشہ افراد پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت بھی کی ہے ۔ 

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔