ساہیوال، چلڈرن وارڈ کا اے سی خراب، 8 بچے جان بحق

ساہیوال، چلڈرن وارڈ کا اے سی خراب، 8 بچے جان بحق


ساہیوال(24 نیوز) ڈی ایچ کیواسپتال ساہیوال انتظامیہ کی غفلت معصوم جانیں لےگئی،  گذشتہ کئی گھنٹوں سےچلڈرن وارڈکااےسی خراب ہونےکےباعث8 بچےلقمہ اجل بن گئے۔

ڈی سی ساہیوال زمان وٹونےاپنی رپورٹ میں تین بچوں کےجاں بحق ہونےکی تصدیق کی۔  زمان وٹونےبائیومیڈیکل انجینئرکووارڈکااے سی خراب ہونےکا ذمہ دارقراردیا۔ اسپتال کےایم ایس شاہدنذیرنےبھی کہاکہ واقعےمیں صرف تین بچےجاں بحق ہوئے۔ صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد کی ہدایت پرایڈیشنل سیکریٹری ہیلتھ رفاقت علی ڈی ایچ کیواسپتال پہنچے۔ ایڈیشنل سیکریٹری ہیلتھ نے8 بچوں کی اموات کی تصدیق کی۔

واقعےکی مکمل تحقیقات کیلئےپنجاب ہیلتھ کیئرکمیشن نےتین رکنی کمیٹی تشکیل دےدی۔ ترجمان پنجاب ہیلتھ کیئرکمیشن کے مطابق کمیٹی48گھنٹوں میں اپنی رپورٹ پیش کرےگی۔  تحقیقات کمیٹی کی سربراہی ایڈیشنل ڈائریکٹرڈاکٹرشاہد محمودکریں گے۔