کراچی:ڈکیتی کی وارداتوں کے بعد پولیس ان ایکشن،2ڈاکو مارڈالے،2گرفتار

کراچی:ڈکیتی کی وارداتوں کے بعد پولیس ان ایکشن،2ڈاکو مارڈالے،2گرفتار


کراچی (24نیوز) کراچی میں ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر پولیس حرکت میں آ گئی، پولیس مقابلے میں ڈاکو ہلاک جبکہ 2ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا، کورنگی سے ایم کیو ایم لندن کا یونٹ انچارج بھی پکڑا گیا،ادھر افغانی ڈاکو ؤں کا جیب میں جعلی شناختی کارڈ رکھ کر وارداتیں کرنے کا انکشاف ہواہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں افغانی ڈکیتوں سے جعلی شناختی کارڈ برآمد،، پولیس نے نادرا کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا،ڈیفنس فیز ٹو میں مبینہ پولیس مقابلے میں 1 ڈاکو ہلاک 2 گرفتار اور چار ملزمان فرار ہوگئے پولیس کے مطابق گرفتار ڈکیتوں کے قبضے سے جعلی شناختی کارڈ اسلحہ اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کرلیا گیا ہے ایس پی کلفٹن کے مطابق جعلی شناختی کارڈ نادرا کے کس آفس سے تیار کیے گئے ہیں تفتیش جاری ہے۔
دوسری جانب کورنگی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کے یونٹ انچارج حنیف کو گرفتار کرلیا گرفتار ملزم رئیس مما کا قریبی ساتھی ہے، ملزم کی نشاندہی پر سرجانی ٹاون سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔
ادھر شاہ فیصل کالونی گیٹ کے قریب سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔