چیف جسٹس کا دو ٹوک فیصلہ،نیوز لیکس کے معاملے پر اپیل خارج

چیف جسٹس کا دو ٹوک فیصلہ،نیوز لیکس کے معاملے پر اپیل خارج


اسلام آباد(24نیوز)سپریم کورٹ میں نیوز لیکس کے معاملے پر چیف جسٹس پاکستان نے اپیل خارج کر دی، چیف جسٹس نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کی،، بریگیڈیئر ریٹائرڈ محمد عربی نے اپیل دائر کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں ڈان لیکس کے معاملے پر دائر کی گئی درخواست خارج کردی گئی ہے، چیف جسٹس نے ڈان لیکس سے متعلق اپیل خارج کر دی، چیف جسٹس نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کی،درخواست گزار نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف ان چیمبر اپیل دائر کی تھی،بریگیڈیئر ریٹائرڈ محمد عربی نے اپیل دائر کی تھی۔