صحافیوں کیلئے خبروں کی کوریج جرم بن گیا


 فیصل آباد(24نیوز) سول اسپتال کے عملے نے ٹوئنٹی فور نیوز کی ٹیم کو کوریج کرنے پر تشدد کا نشانہ بنایا۔  سیکورٹی گارڈ نے کیمرہ مین کا سر پھاڑ دیا۔ واقعہ کے بعد اسپتال میں کام بند کر دیا گیا۔

 صوبائی وزیر قانون کے شہر میں لاقانیت کا ہوا ہے دور دورہ، صحافیوں کیلئے خبروں کی کوریج جرم بن گیا۔ فیصل آباد کے سول اسپتال میں مبینہ بدتمیزی پر نرسوں نے وارڈ بوائے کی پٹائی شروع کر دی۔

ٹوئنٹی فور نیوز کی ٹیم نے اسٹوری کور کرنے کی کوشش کی تو وہاں موجود سیکورٹی گارڈز ہوگئے آپے سے باہر۔

ٹوئنٹی فور نیوز کی میڈیا ٹیم پر ٹوٹ پڑے۔ رپورٹر اور کیمرہ مین کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔ حملہ آور اسپتال ملازمین نے ٹوئنٹی فور نیوز کے نمائندے قمر بھٹی کا سر ہی پھاڑ ڈالا۔ واقع میں چار دیگر افراد بھی زخمی ہوئے۔

دوسروں کی خبریں نشر کرنے والوں کو اس بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا گیا کہ بے چارے وہ خود ہی خبر بن گئے۔