ڈاکٹر عاصم کو اسپتال ریفر کرنے پر رپورٹ طلب


کراچی(24نیوز) احتساب عدالت نے کو اسپتال منتقل کئے جانے کے معاملے پرحکام سے رپورٹ طلب کرلی۔ ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ نواز شریف کیخلاف کیسز تو بن رہے ہیں لیکن انہیں گرفتار کیوں نہیں کیا جارہا۔

ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ پیپلزپارٹی اپوزیشن کے ساتھ نواز شریف نے سوتیلے پن کا مظاہرہ کیا ان پر کیس بن رہے انہیں گرفتار کوئی نہیں کررہا۔

ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ میرے علاج کے حوالے سے جناح ہسپتال سے رپورٹ طلب کرنے کے فیصلے کو خوش آمدید کہتا ہوں عداتوں کا ہمیشہ احترام کیا ہے اور کرتا رہوں گا۔