مودی سرکار کی جماعت کا اہم رازفاش

مودی سرکار کی جماعت کا اہم رازفاش


نئی دہلی(24نیوز) وزیر اعظم نریندر مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) نے عام انتخابات 2019 میں کامیابی کے لئے کیا پلاننگ کی، حقیت منظر عام پر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق  بھارت کے ایکاور سیاستدان نے انتہا پسند مودی کی جماعت کو بے نقاب کردیا ہے، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) نے عام انتخابات 2019 ء میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے کونسا راستہ اپنایاجنسینا کے سربراہ پون کلیان نے سب بتادیا، ان کاکہناتھاکہ بی جے پی نے دو سال پہلے بتا دیا تھا کہ لوک سبھا کے انتخابات سے پہلے جنگ ہوگی۔

جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے اور اس سے دونوں ممالک کو بھاری نقصان ہوسکتا ہے،پون کلیان نے بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بی جے پی ایسے برتاؤ کر رہی ہے جیسے کہ صرف وہی محب وطن ہیں، ہم ان سے 10 گنا زیادہ محب وطن ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ مسلمانوں کو اپنی حب الوطنی ثابت کرنے کی ضرورت نہیں ہے، بھارت میں مسلمانوں کو یکساں حقوق حاصل ہیں۔

دوسری جانببھارتی دانشور یو گندرا یادیو کا بھارتی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہبی جے پی انتخابات نہیں جیت سکتی،بھارت کی معیشت کے اعداد و شمار سامنے رکھے جائیں تو بے جے پی 100 سے زائد نشستیں ہار جائے گی،مودی حکومت نے پلوامہ حملے کو سیاسی مقاصد کیلئے بھیانک انداز میں استعمال کیا۔