پاک بھارت کشیدگی کرکٹ تک جا پہنچی، لفظی گولہ باری

پاک بھارت کشیدگی کرکٹ تک جا پہنچی، لفظی گولہ باری


لاہور(24نیوز)پاک بھارت کشیدگی نے کھیلوں کی طرف رخ کرلیا، بھارتی پائلٹ کے وطن پہنچنے پر بھارتی عوام تو ایک طرف کرکٹ ٹیم بھی خوشی سے نہال ہے۔

تفصلات کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے بھارتی پائلٹ کو خراج تحسین پیش کرنے کے مقابلہ میں سرفرازاحمد  بھی سامنے آگئے، بھارتی بورڈ نے اپنی ٹویٹ میں ابھی نندن کے نام والی کرکٹ شرٹ پوسٹ کی ہے، ویلکم ابھی نندن، تم نے آسمانوں اور ہمارے دلوں پر حکومت کی، بھارتی کرکٹ بورڈ کا ٹویٹ تمھاری جرات اور عظمت آنے والے نسلوں کے لئے مشعل راہ ثابت ہوگی۔

پاکستانی صارف نے بھی ابھی نندن کے جہاز کو گرانے والے پاکستانی پائلٹ حسن صدیقی کے بارے لکھا کہ، پی سی بی پاک فصائی کے ہیرو پاکستانی پائلٹ حسن صدیقی کوسلام پیش کرے، جس پرقومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے بھی صارف کی ٹویٹ کی حمایت کرکےری ٹویٹ کردی۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER