پلوامہ حملہ کس نے کروایا؟آڈیو لیک

پلوامہ حملہ کس نے کروایا؟آڈیو لیک


نئی دہلی(24نیوز) پلوامہ حملہ کس نے کرایا اور اس کے پیچھے کس کاہاتھ تھا، سارا سچ سامنے آمنے آگیا،بھارت کے اپنوں نے ہی بھانڈا پھوڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پر الزام تراشیوں اور من گھڑت کہانیاں بنانے والی بھارتی حکومت کا کچھا چٹھا کھول کرسامنے آگیا، جس نے مودی سرکاری کی کارستانیوں کوعوام کے سامنے کھول کر رکھا دیا، پلوامہ حملہ کس نے کروایا جس کا ثبوت منظر عام پر آگیا،بھارت کے اپنوں نے ہی بھانڈا پھوڑ دیا، پلوامہ حملے سے متعلق بی جے پی رہنما راج نات سنگھ کی آڈیو منظرعام پر آگئی،بی جے پی رہنما حملے سے متعلق ڈیل کر رہے ہیں۔

قبل ازیں انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی نےکہاتھا کہ انڈیا پلوامہ کے دہشت گردانہ حملے کا جواب دے گا اور اس حملے کے مرتکبین بچ نہیں سکتے،مودی نے کہا تھاکہ'میں نے کل بھی کہا تھا اور آج بھی کہہ رہا ہوں کہ ان جوانوں کی قربانی ضائع نہیں جائے گی، دہشت گرد کہیں بھی چھپنے کی کوشش کریں انھیں چھوڑا نہیں جائے گا،سکیورٹی فورسز کو کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER