سعودی وزیرخارجہ کا دورۂ پاکستان مزید مؤخر

سعودی وزیرخارجہ کا دورۂ پاکستان مزید مؤخر


24نیوز: بھارتی ہٹ دھرمی برقرار،خطے میں امن کی کوششوں کودھچکا لگ گیا۔ سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے دورۂ پاکستان مؤخر کردیا،تجزیہ کار کہتے ہیں کہ بھارتی روئیے کےباعث سعودی وزیر خارجہ نے دورہ ملتوی کیا۔

سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے طے شدہ دورہ پاکستان مؤخر کردیا۔عادل الجبیر نے پاک بھارت تناؤ کے تناظر ولی عہد محمد بن سلمان کا خصوصی پیغام پہنچانے کیلئے دونوں ملکوں کا دورہ کرنا تھا تاہم پاکستان کی امن پیشکش کا بھارت کی جانب سے کوئی جواب نہ آنے پر انہوں نے دورہ مؤخر کردیا۔

سینئرتجزیہ کارنجم سیٹھی نے اس حوالے سے کہا کہ بھارت کو بالا کوٹ حملے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، بھارتی طیارہ گرانے پر پاکستان کا پلڑا بھاری ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے بھارت کو امن کا پیغام دیا مگر بھارتی روئیےپرسعودی وزیرخارجہ نے دورہ ملتوی کیا۔

سینئر تجزیہ کار مبشر لقمان نے کہا کہ مودی سے بہت بڑی غلطی ہوچکی ہے،پہلی بار مسئلہ کشمیر دنیا بھر میں اجاگر ہوا،عالمی برادری کو پاک بھارت کشیدگی میں کردار ادا کرنا چاہئے۔

سینئرتجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارت کی طرف سے ابھی بھی شرارت کا خدشہ موجود ہے،ایسے حالات میں پاکستان کو لائن آف کنٹرو ل سمیت ہر طرف الرٹ رہنا چاہیے۔

وقار نیازی(Waqar Niazi)

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔