بوم بوم آفریدی کی سماجی خدمات کا پوری دنیا میں چرچہ

بوم بوم آفریدی کی سماجی خدمات کا پوری دنیا میں چرچہ


(24نیوز) شاہد آفریدی کے سماجی خدمات پر کنیڈئین وزیر اعظم کے بعد ہیلری کلنٹن بھی میدان میں آگئیں، اور بوم بوم آفریدی کی خدمات کو سراہتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

دنیا کرکٹ کے عظیم آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے جہاں قومی ٹیم کے لیے کئی خدمات سر انجام دیں وہیں انھوں نے ملک کے لیے سماجی خدمات بھی کرنے کا بیڑا اٹھالیا، بوم بوم آفریدی ایک فاونڈیشن کے ذریعے ملک میں تعلم اور صحت کا کام سر انجام دے رہے ہیں۔

معروف آل راونڈر شاہد خان آفریدی کے سماجی کاموں کے حوالے سے اگر بات کی جائے تو اب تک کئی جگہ شاہد آفریدی نے جا کرضرورت مندوں کی حاجت پوری کی ، اولمپین گول کیپر منصور احمد کی عیادت کرنے اسپتال پہنچے تھے شاہد خان آفریدی نے کہا تھا کہ اپنی فاؤنڈیشن کے تحت سابق ہاکی سٹار کا کہیں بھی علاج کرانے کے لئے تیار ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے راؤ انوار کے ہاتھوں جعلی پولیس مقابلے میں مارے جانے والے نوجوان نقیب اللہ محسود کے والد سے ملاقات کی تھی اور اظہار تعزیت کیا اور انصاف دلانے کی یقین دہائی کرائی تھی۔

البتہ نئے سال کے آغاز پر ہی امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے ایک ٹوئٹ کی تھی جس کے بعد پاکستان اور امریکہ کے درمیان اختلافات مزید بڑھ گئے تھے اور امریکہ نے پاکستان کی امداد بند کرنے کا باقاعدہ اعلان کردیا تھا۔ جہاں ایک طرف مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے پاکستانی امریکی پالیسیوں کی مذمت کر رہے تھے اور امداد بند ہونے کے اعلان کے خلاف اپنی آواز بلند کر رہے ہیں وہاں ہی پاکستانیوں کے ہر دل عزیز آل ٹائم سٹار آل راﺅنڈر شاہد آفرید اس وقت امریکہ میں اپنی آرگنائزیشن کے لیے امداد اکٹھی کر رہے تھے اور انھوں نے وہاں سے بھی کافی امداد اکٹھی کی اور ملک میں لا کر اسے ضرورت مندوں کے لیے وقف کردی تھی۔

حال میں ہی اسلامک ریلیف کینیڈا کی دعوت پرشاہد آفریدی فانڈیشن کی جانب سے پاکستان میں صحت اور تعلیم کے میدان میں خدمات کے لئے فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

جس پر کینیڈیئن وزیراعظم نے بوم بوم شاہد آفریدی فاونڈیشن کی خدمات کے اعتراف میں شاہد آفریدی کو تعریفی خط لکھا تھا۔

فاونڈیشن کی طرف سے کینیڈا میں فنڈ ریزنگ ڈنر کا انعقاد  کیا گیا۔عوام نے دل کھول کر شاہد آفریدی فاونڈیشن کو عطیات دیئے۔

اسی سلسلے میں سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انھوں نے شاہد آفریدی کے سماجی کام کرنے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ جس کے بعد بوم بوم لالہ نے اس ویڈیو کو ٹویٹر اکاؤنٹ پر شئیر کیا اور سابق وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔

 

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔