پٹرول پمپ مالکان کا شہری پرتشدد، ویڈیو 24نیوز کو موصول


فیروزوالا (24نیوز)  پٹرول پمپ مالک نے موبائل چوری کے شبہ میں شہری پرظلم کے پہاڑتوڑ دیئے۔ مارمار کر شہری کا بھرکس نکال دیا۔

فیروز والا میں ظلم کی انتہا ہوگئی، پٹرول پمپ مالکان نے موبائل چوری کے الزام میں مار مار کے نوجوان کا برا حال کردیا، شہری اپنی بے گناہی کی قسمیں کھاتا رہا لیکن کسی نے اس کی نہ سنی۔

ذرائع کے مطابق شریف جان کام پر جانے کے لیے میٹر و سٹیشن سے ٹوکن لے رہا تھا کہ کچھ لوگوں نے اسے موبائل چوری کے شک میں پکڑ لیا، بے گناہ شہری اپنی بے گناہی کی قسمیں اور کلمہ پڑھتا رہا کہ میں نے کوئی چوری نہیں کی لیکن پمپ مالکان نوجوان شریف جان کو گھسیٹتے ہوئے پمپ پر لے گئے اور زنجیروں سے باندھ کر تشدد کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بوم بوم آفریدی کی سماجی خدمات کا پوری دنیا میں چرچہ

شہریوں نے پولیس کو اطلاع دی۔  پولیس موقع پر موجود ہو کر بھی عدم موجودگی کا مظاہرہ کرتی رہی، اے ایس آئی نے سب کچھ آنکھوں سے دیکھنے کے باوجود بھی کوئی ایکشن نہ لیا، اے ایس پی کے سامنے ہی پمپ مالکان نے نوجوان کو لاتوں اور گھونسوں سے مارا لیکن تھانہ دار نے کوئی مزاحمت نہ کی اور سب کچھ دیکھتا رہا۔ نوجوان کے منہ اور ناک سے خون بہنے لگا،  حالت غیر ہونے پر شریف خان کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

مظلوم شہری کو ہسپتال تو پہنچا دیا گیا اب دیکھنا یہ ہے کہ نوجوان شہری کو انصاف بھی ملے گا یا نہیں، جبکہ شہریوں نے آئی جی پنجاب سے اپیل کی ہے کہ وہ واقعہ کا نوٹس لیں۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔