سابق اولمپیئن منصوراحمد ادارہ برائے امراض قلب میں زیرعلاج

سابق اولمپیئن منصوراحمد ادارہ برائے امراض قلب میں زیرعلاج


 24نیوز: ہاکی کے سابق اولمپیئن منصور احمد کراچی میں قومی ادارہ برائے امراض قلب میں زیر علاج ہیں، منصور احمد کو انتہائی نگہداشت یونٹ سے وارڈ منتقل کردیا گیا ہے۔

 منصور احمد کا علاج کرنے والے ڈاکٹر پرویز چودھری کہتے ہیں منصور احمد کا سینہ کھولے بغیر نئی تکنیک سے ان کے دل کی سرجری کی جائے گی۔ قومی ہیرو منصور احمد کی طبیعت میں بہتری آرہی ہے۔ اب غذا بھی بغیر نالی کے لے سکیں گے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ منصور احمد کا سینہ کھولے بغیر نئی تکنیک سے ان کے دل کی سرجری کی جائے گی۔دل کے عارضہ میں مبتلا منضور احمد کو نئی تکنیک کے ذریعہ جون میں ڈیوائس لگائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں کرپشن سکینڈل منظر عام پر آ گیا

 مکینیکل ہارٹ نامی تکنیک امریکی اداری ایف ڈی اے سے منظور شدہ ہے۔ دنیا بھر میں اوپن ہارٹ سرجری میں کمی آرہی ہے۔واضع رہے کہ شاہد آفریدی اولمپین گول کیپر منصور احمد کی عیادت کو گئے  تھے۔   کرکٹ کے معروف آل راونڈر شاہد خان آفریدی اولمپین گول کیپر منصور احمد کی عیادت کرنے اسپتال پہنچے ۔او ر کہا  کہ  اپنی فاؤنڈیشن کے تحت سابق ہاکی سٹار کا کہیں بھی علاج کرانے کے لئے تیار ہیں۔

پڑھنا نہ بھولیں:ڈیرہ غازی خان کی بہنوں کیلئے زندگی عذاب بن گئی

 اس کی روشنی میں اقدامات کریں گے۔ جہاں سے منصور احمد کہیں گے علاج کروائیں گے اور جیسے ہی وہ سفر کے قابل ہونگے علاج کے لیے بھیج دیں گے۔اولمپئین منصور احمد نے شاہد آفریدی سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ آپ آگئے یہ ہی بہت کافی ہے۔ شاہد آفریدی فاونڈیشن جس طرح میرے ساتھ کھڑا ہے وہ نا قابل یقین ہے۔

شازیہ بشیر

Content Writer