نائن الیون حملوں کا ذمہ دار ایران ہے، امریکہ

05:55 PM, 2 مئی, 2018

شازیہ بشیر

 24نیوز: امریکی عدالت نے ایران کو نائن الیون حملوں کا ذمہ دار قرار دے دیا۔ عدالت نے کہا ہے کہ ایران کا مرکزی بینک اور پاسداران ایران ایک ہزار افراد کی ہلاکت کے ذمہ دار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  امریکی عدالت نے ایران کو نائن الیون حملوں کا ذمہ دار قرار دے دیا اور کہا ہے ایران کا مرکزی بینک اور پاسداران ایران ایک ہزار افراد کی ہلاکت کے ذمہ دار ہیں۔ نیویارک کی عدالت نے ایران کو حکم دیا ہے وہ نائن الیون میں ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین کو 6 ملین ڈالر ہرجانہ ادا کرے۔

امریکا کی ایک اور عدالت پہلے بھی اسی طرح کا فیصلہ سنا چکی ہے۔موجودہ بین الاقوامی منظر نامے پر نظر ڈالیں توادھرلندن کے کوئینز بری ریلوے اسٹیشن کے باہر فائرنگ میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ زخمی کو فوری طور ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔ ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

ترک صدر رجب طیب اردگان دو روزہ دورے پر جنوبی کوریا پہنچ گئے۔ انہوں نے اپنے کوریائی ہم منصب مون جے سے ملاقات کی اور کوریا کی جنگ میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی یادگار پر پھول بھی چڑھائے۔جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ ان کے ملک میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کا شمالی کوریا کے ساتھ امن عمل سے کوئی تعلق نہیں۔ صدارتی ترجمان کے مطابق یہ امریکا اور جنوبی کوریا کا آپس میں اتحاد ہے۔ ان کے خیال میں اگر شمالی کوریا کے ساتھ کوئی معاہدہ طے بھی پا جاتا ہے تو امریکی فوجیوں کو یہیں رکنا چاہئے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ کے ساتھ متوقع ملاقات کی تاریخ کا جگہ کا اعلان جلد کردیا جائے گا، ان کا کہنا ہے کہ وہ اس ماہ یروشلم بھی جائیں گے۔ جہاں امریکا اپنا سفارتخانہ منتقل کررہا ہے۔امریکی ریاست کنساس اور نیبرسکا کے علاقوں میں طوفانی بگولوں نے تباہی پھیلا دی۔ 15 کے قریب بگولے اپنے راستے میں آنے والی ہر چیز اڑا کر لے گئے۔ اکثر علاقوں کی بجلی بند ہوگئی ہے۔ حکام نےمزید بگولے آنے کا الرٹ جاری کرتے ہوئے لوگوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔

 

مزیدخبریں